26

دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک ہے، وسیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے محفوظ ملک ہے۔
ویڈیو پیغام میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم اکتوبر 2021 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا 16 سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ جنوری میں کھلاڑیوں کی مصروفیت کے باعث انگلینڈ نے یہ دورہ اکتوبر میں شیڈول کرنے کی تجویز دی تھی۔ اس دورے کو حتمی شکل دینے کے لیے گذشتہ سال سے کام کررہے تھے۔ وسیم خان نے مزید کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیریسن کی گذشتہ سال پاکستان آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ اس سے قبل ہم ایک دہائی کے بعد پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرچکے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے یہاں موجود کرکٹ فینز بہت خوش ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں