22

دو ملزمان کو 2کلو500گرام چرس گردہ سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا

جاتلاں (جرات نیوز ) پولیس تھانہ افضل پور اور چوکی جاتلاں کی مشترکہ کاروائی دو ملزمان کو 2کلو 500گرام چرس گردہ سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی پولیس کی احسن کاروائی پر عوام علاقہ کی طرف سے خراج تحسین پیش کےا گےا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم اور اے ایس پی عباس علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر پل منڈا کے قریب ایک مشکوک کار کو روکا تو تلاشی کے دوران ملزمان اشفاق احمد اور محمد وقاص ساکن گڑہون سماہنی سے 2کلو 500گرام اعلی کوالٹی کی چرس گردہ برآمد ہوئی جس پر پولےس تھانہ افضل پور کے انچارج عامر فاروق ، چوکی آفسر جاتلاں محبوب حسین نے ہمراہ نفری ظہیر شاہ، طاہر شمیم ، محمد فاروق ، خالد حسین شاہ، یاسر محمود و دیگر بروقت کاروائی کرتے ہوے ملزمان کو چرس سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور استعمال ہونے والی کار کو بھی ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کی بھر وقت کاروائی پر عوام علاقہ نے تھانہ افضل پور کے انچارج عامر فاروق اور چوکی آفسر جاتلاں محبوب حسین کی کاروائی کو خراج تحسین پیش کےا ایس ایچ او عامر فاروق اور محبوب حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کے اعلی حکام کی خصوصی ہدایات پر منشات فروشوں کے خلاف آخری دم تک کاروائی جاری رہےگی منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام علاقہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تا کے ایسے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہو سکے ، انھوں نے کہا کے شریف شہریوں کو قدر کی نگار سے دیکھتے ہیں مگر جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں