20

دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاوَن میں پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ، چین

بیجنگ (جرات نیوز) چین نے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں پاکستان کی مثبت کاوشوں کو سراہتا ہے ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی دفترخارجہ کے ترجمان لی جیان ڑاوَ نے ایک بیان میں پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ چین دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاوَن میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی پیک کو سبوتاڑ کرنے کی تمام کوششیں اور حربے ناکام ہوں گے ۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین انسداد دہشتگردی کیلئے پاکستان کی جدوجہد کا معترف ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے ۔ سی پیک کو ناکام بنانے کی کوششیں کرنے والوں کو مایوسی ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں