20

راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں: فردوس عاشق

لاہور: (جرات نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ہر ایشو پر ذلت آمیز ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، راجکماری، شہزادہ اور مولانا تاریخیں دینے کے بعد اب ہاتھ مل رہے ہیں۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر ایشو پر ذلت آمیز ناکامی کے بعد اپوزیشن ٹولہ گھر کا رہا نہ گھاٹ کا، آرپار، استعفوں اور لانگ مارچ پر یوٹرن لیکر منی بدنام ہو چکی ہے، پی ڈی ایم کی منفی سیاست آر پار ہو چکی، استعفوں کی خالی پلیٹ ابھی تک ان کو منہ چڑ ھا رہی ہے، لانگ مارچ کی حسرت ارمانوں میں بہہ گئی ہے، خوفزدہ اپوزیشن اپنے کہے سے فرار چاہتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ٹولے کی حالت قابل رحم اور قابل ترس ہو چکی ہے، ان کا شرانگیز بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے، پہلے کورونا پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی پھر بجلی کی فنی خرابی پر، حقیقت میں پی ڈی ایم میں پیدائشی ٹیکنیکل فالٹ ہے، اس ٹولے نے کورونا پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں