72

رستم گاما پہلوان کو دنیا سے بچھڑے 59 برس بیت گئے

لاہور(جرات نیوز) 52 برس ناقابل شکست رہنے والے رستم گاما پہلوان کو دنیا سے بچھڑے آج 59 برس بیت گئے۔غلام حسین المعروف گاما پہلوان 22 مئی 1878 کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئے، صرف 10 برس کی عمر میں نامی گرامی پہلوانوں کو چت کر کے ہندوستان بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑے، 17 سال کی عمر میں 7 فٹ قد کے حامل رستم ہند رحیم بخش سلطانی والا کے ساتھ جوڑ پڑا، مقابلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا، فیصلہ نہ ہونے پر دونوں پہلوانوں کو فاتح قرار دے دیا گیا، ہندستان کے بعد دنیا بھر میں فن پہلوانی میں نام کمانے کے لئے 1910 میں لندن میں دنیا بھر کے پہلوان کو چیلنج کیا اور زیبسکو کو ہرا کر رستم زمان کا ٹائٹل اپنے نام کیا اور سونے کی بیلٹ کے حقدار بھی قرار پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں