52

رواں مالی سال کے پہلے ماہ قومی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2020ء کے دوران قومی برآمدات 2 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2019ء کے مقابلہ میں جولائی 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمدات میں بالحاظ مالیت (ڈالر) 14.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی طرح چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 33.8 فیصد اور نٹ ویئرز کی برآمدات میں بھی 20.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیڈ ویئرز کی برآمدات 25.3 فیصد، تولیہ کی برآمدات 21.4 فیصد ، تیار ملبوسات کی برآمدات 18.04 فیصد، چمڑے کے دستانوں کی برآمدات میں 56.8 فیصد اور چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات 17.4 فیصد تک بڑھی ہیں۔

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب غذائی اجناس کی برآمدات جولائی 2020 کے دوران 15.5 فیصد اور چاول کی برآمدات میں 23.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال کے آغاز پر قومی برآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھی ہیں اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران برآمدات کے مقررہ ہدف کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالہ سے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں