567

روس کا تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقوں کا اعلان، چینی دستے بھی شامل

ماسکو: روس تاریخ کی سب سے بڑی جنگی مشقیں کرنے جارہاہے جس کے لئے روسی افواج کی تیاراں عروج پر ہیں، مشقوں میں تین لاکھ فوجی حصہ لیں گے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق روس آ ج سے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقین شروع کر رہا ہے۔ روسی وزیر دفاع سیرگئی شوئیگو کے مطابق ایک ہفتے طویل ان مشقون میں تین لاکھ فوجی حصہ لیں گے، جن میں چینی دستے بھی شامل ہیں۔ان کے بقول اس کے علاوہ 36 ہزار عسکری گاڑیاں، ایک ہزار جنگی جہاز اور اّسی بحری جہاز بھی ووسٹوک 2018 نامی ان مشقوں کا حصہ ہوں گے۔ دوسری جانب روسی حکام نے تاہم ان الزامات کو بھی رد کر دیا ہے کہ ان مشقوں سے مغربی دفاعی اتحاد کے کسی رکن ملک کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہو گا بلکہ ان مشقوں کا مقصد روسی کی جنگی اسعداد میں اضافہ کرناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں