6

ریلوے ملازمین کی بھی پہیہ جام کرنے کی دھمکی

لاہور۔(جرات نیوز ) ریلوے ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات 15 جولائی تک تسلیم نہ کیے گئے تو وہ ریل کا پہیہ جام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ریل مزدور اتحاد کے زیراہتمام کیرج ورکشاپ مغلپورہ میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں کہی گئی جس میں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریل مزدور اتحاد کے احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے مطالبات کیے کہ وزیراعظم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کو فی الفور کنفرم کیا جائے، اسکیل ایک تا 16 کی اپ گریڈیشن کی جائے اور ٹیکنیکل الانس 50 فیصد دیا جائے۔ریلوے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے ۔ ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے میں شریک ملازمین نے اپنے مطالبات پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ریل کا پہیہ ریلوے ملازمین کی وجہ ہی سے رواں دواں ہے لیکن ظلم کی حد یہ ہے کہ ورکشاپوں سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو میٹریل تک مہیا نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے کام کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں