agriculture machinery export 27

زرعی مشینری کی قومی برآمدات میں 6.2 فیصد اضافہ

اسلام آباد:رواں مالی سال 2018-19کے ابتدائی سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران زرعی مشینری کی قومی برآمدات میں 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات 78.5 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2017-18کے دوران درآمدات کاحجم ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کے دوران زرعی مشینری کی ملکی درآمدات میں 4.65 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں