22

سائیکل کی تیز ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

لندن(جرات نیوز)جہاز جتنی رفتار، سائیکل کی تیزر دیا ترین رفتار کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا، 45سالہ برطانوی نیل کیمبل نے 274کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر ناقابل یقین عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ تفصیلات کے مطابق 45سالہ برطانوی سائیکلسٹ نیل کیمبل نے انسانی تاریخ کا سب سے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔نیل کیمبل نے 274 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر دنیا کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیا۔ نیل کیمبل نے یارک شائر کی ائیر فیلڈ پر یہ کارنامہ انجام دیا۔ نیل کیمبل نے 18 ہزار ڈالر یعنی 20 لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد کی لاگت میں ایک خصوصی سائیکل تیار کی اور پھر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ نیل کیمبل کا کہنا ہے کہ وہ اس ریکارڈ پر ہی اکتفا نہیں کریں گے، وہ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ وہ جلد 300 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سائیکل چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں