24

سابق اولمپیئن اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے

سابق اولمپیئن و کپتان اسد ملک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے جبکہ انکی بیٹی شدید زخمی ہو گئی۔ انہوں نے میکسیکو اولمپک میں گولڈ جبکہ ٹوکیو اولمپک اور میونخ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا تھا۔

اسد ملک کا تعلق ہاکی فیملی سے ہے ان کے چھوٹے بھائی سعید انور کے علاوہ بھتیجے انجم سعید اور نعیم امجد بھی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ پاکستان کی واحد فیملی ہے جس کے 4 افراد نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

اسد ملک نے ایشین گیمز میں دو گولڈ کے علاوہ ایک سلور میڈل بھی جیتا۔ 1962ء کی جکارتہ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا جس میں اسد ملک بھی شریک تھے۔

1966ء بینکاک میں ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم نے سلور میڈل جیتا جس میں اسد ملک اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جبکہ 1970ء کی بینکاک ایشین گیمز میں پاکستان ٹیم نے گولڈ میڈل جیتا تھا اس میں بھی اسد ملک نے پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ اسد ملک نے میونخ اولمپک کے فائنل میں امپائر کے غلط فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری اولمپیئن آصف باجوہ نے اسد ملک کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں