24

سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انرجی مکس کا سامنا ہے: عمر ایوب

اسلام آباد: وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے انرجی مکس کا سامنا ہے، ایسےاقدامات کر رہے ہیں کہ صارفین کو بہتر نرخوں پر بجلی میسر آئیگی۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے الیکٹرک چارجنگ سٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کے وژن کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پالیں گے، پاکستان توانائی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان میں جدید طریقوں پر فیول کی فراہمی کے اقدامات قابل ستائش ہیں، اسمارٹ لاک ڈاؤن بہترین اسٹریٹجی ثابت ہوئی، کورونا صورتحال کے دوران درکار آلات اور سامان تیار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں