سانحۂ مچھ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ سانحۂ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ مچھ میں پیش آنے والے اندوہناک واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ واضح رہے کہ سانحۂ مچھ میں جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے ورثاء کے مطالبے پر وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں