hazar gangi 17

سانحہ کوئٹہ کے حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ: ہزار گنجی حملہ آور کے جسمانی اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بجھوائے جارہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سبزی منڈی میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ بعد ازاں حملہ آور کے جسمانی اعضاء اکھٹے کرلیے گئے تھے اور اب ان اعضا کے ذریعے ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی جب کہ جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ بھی کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں