26

سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ

(جرات نیوز) سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی‘ انڈے اور خشک میوہ جات کے علاوہ چائے کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مچھلی فی کلو تیس روپے سے 50 روپے کلوتک مہنگی کردی گئی ہے اسی طرح انڈے کی فی درجن قیمت بھی 10 روپے اضافے کیساتھ 180 روپے فی درجن تک جا پہنچی ہے چائے کا کپ جو 25 روپے میں فروخت ہورہا تھا 30 روپے کاکردیا گیا ہے دودھ پتی کا کپ 35 روپے سبز چائے 40 روپے فی کپ میں فروخت ہورہی ہے اسی طرح دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں