38

سرگودھا ، گولی چلنے،نہر میں ڈوب جانے کے واقعات میں دو نوجوان جاںبحق ،تین کو زندہ نکال لیاگیا

سرگودھا: سرگودھا میں گولی چل جانے اور نہاتے ہوئے نہر میں ڈوب جانے کے واقعات میں دو نوجوان جاںبحق ہو گئے جبکہ تین کو زندہ نکال لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہپور میں نوجوان دوست دریائے جہلم پر نہانے گئے جہاں ڈوب گئے نوجوان حنیف دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کو بچانے کیلئی3 سا تھیوں نے دریا میں چھلانگیں لگا دیں اور چاروں ڈوب گئے جس پرریسکیو 1122 نے آپریشن کر کے 3 کو زندہ نکال کربچالیا جبکہ ایک کی نعش برآمدکرلی گئی ۔
سرگودھا شہر کی ہاسنگ سکیم کے سکیورٹی گارڈعرفان سے اچانک چلنے والی گولی 27 سالہ راہگیر وقاص عامر کو لگی جو گولی لگنے سے موقع پرجاںبحق ہوگیا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں