35

سری لنکا،پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکیلئے حکومتی منظوری کامنتظر

کولمبو(جرات نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریزکےلئے حکومتی منظوری کامنتظر ہے۔تفصیلات کے مطابق2009کے لاہورٹیسٹ کے دوران سری لنکاٹیم پردہشت گردوں کے حملے کے بعد پاکستان کے کرکٹ گرانڈسونے ہوگئے۔پی سی بی کی کوششوں سے دوہزارپندرہ سے زمبابوے،ورلڈالیون، سری لنکا اورویسٹ انڈیز سے کچھ محدود اوورز کے میچز ہوئے۔ لیکن دس سال سے پاکستانی کرکٹرزہوم سیریز بھی نیوٹرل گرانڈز پرکھیل رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ رواں سال اکتوبر میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز میں آئی لینڈرز کی میزبانی کرے،میریلیبون کرکٹ کلب کی ٹیم کے دورہ پاکستان کیلیے بھی بات چیت چل رہی ہے۔بعد ازاں ذرائع سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ مثبت ہے،اب سری لنکن میڈیا نے دعوی کیا کہ اگرچہ رپورٹ پر بات چیت ضرور ہوئی لیکن اسے منظوری کیلیے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہی نہیں کیا گیا۔یہ معاملہ اس کیلئے بھی تعطل کا شکار ہے کہ بورڈ پاکستان سے کسی بھی قسم کا وعدہ کرنے سے قبل اپنی حکومت کی جانب سے کلیئرنس حاصل کرنے کا منتظر ہے، حکام نے امید ظاہر کی کہ ٹور کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ اگلے ہفتے تک کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں