24

سٹیج کی دنیا میں واپسی پر شائقین کی محبت پر شکر گزار ہوں ،ماہ نور

لاہور(جرات نیوز)معروف اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ سٹیج کی دنیا میں واپسی پر شائقین کی محبت اور پسندیدگی پر ان کی شکر گزار ہوں ۔ ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ عالمی وباء کرونا کی وجہ سے بندشوں نے لوگوں کو معیاری تفریح سے محروم کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف عوام تفریح سے دور ہورہے ہیں بلکہ سٹیج کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کے معاشی حالات بھی خراب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کے بعد سٹیج کی دنیا میں واپسی پر شائقین کی طرف سے بے پنا ہ عزت و شہرت ملی جس پر بہت خوش ہو ں اور ان کی شکر گزار ہوں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں