25

سیمی فائنل میں شکست، بھارتی ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ

ممبئی (جرات نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے روی شاستری سمیت تمام سپورٹ اسٹاف سے معاہدے ختم کر دیئے، جبکہ نئے ٹیم سپورٹ اسٹاف کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے ہیڈ کوچ، بیٹنگ کوچ، بولنگ کوچ، فیلڈنگ کوچ، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، انتظامی منیجر اور فزیو تھراپسٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لیں۔موجودہ کوچنگ اسٹاف ریکروٹمنٹ پراسیس میں براہِ راست شامل ہو گا۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں