50

شہباز شریف کراچی پہنچ گئے

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

شہباز شریف کو لاہور ایئر پورٹ پر دیکھ کر مسافروں اور اسٹاف نے سیلفیاں بھی بنوائیں، شہباز شریف کے ساتھ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی کراچی پہنچے ہیں۔
شہباز شریف عوام سے یکجہتی کیلئے کراچی کا دورہ کریں گے
انہوں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سےملاقات کی۔ن لیگ کے کارکنان شہبازشریف کے استقبال کیلیے ایئرپرپورٹ پہنچے۔
لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ کراچی سندھ کے عوام سے اظہارِ یک جہتی کا پیغام لے کر جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہیے، کراچی میں بارشوں سے تباہی کے بعد سب ایک ہو کر کام کریں۔
اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں صاحب لندن میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔
مسلم لیگ نون کے صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو جیسے ہی ڈاکٹرز سفر کی اجازت دیں گے وہ پاکستان آ جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں