19

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکا سرکاری آٹا کی ضلع بھر میں فراہمی کیلئےاقدامات جاری

پشاور(جرات نیوز)ضلعی انتظا میہ ایبٹ آبادکا سرکاری آٹا کی ضلع بھر میں فراہمی کے لیے اقدامات جاری 20 کلو گرام آٹا کا تھےلہ 860 روپے مےں ہر شہری رجسٹرڈ آٹا ڈےلر خرےد سکتاہے ۔ ضلعی انتظامیہ اےبٹ آبادکی نگرانی میں محکمہ خوراک کی جانب سے رجسٹرڈ ڈیلرز کی لسٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے نزدیک ترین رجسٹرڈ آٹا ڈیلر سے رابطہ کریں اور سرکاری آٹا 860 روپے فی 20 کلو گرام حاصل کریں ۔ اس کے علاوہ گلیات، شیروان ، بکوٹ، بیروٹ اور لورہ کے لیے 30 روپے ٹرانسپورٹیشن چارجز لاگو ہوں گے ۔ ضلع ایبٹ آباد کی 13 فلور ملز کے لیے 113 سرکاری آٹا ڈیلرز متعین کیے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر کوئی تاجر سرکاری آٹے کی فروخت کا خواہشمند ہو تو وہ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد یا دفتر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے رابطہ کر سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں