17

عاصم اظہر کے نئے گانے کا ٹریلر جاری، اریکا حق بھی شامل

لاہور: پاکستانی میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنے نئے آنے والے گانے ’تم تم‘ کا ٹریلر جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عاصم اظہر نے تیس سیکنڈ کا ٹریلر شیئر کیا جس کے ابتدا میں کینیڈین فلاسفر میتھسونا ڈھلوایو کا ایک قول درج ہے۔

تم تم گانے کے ابتدا میں جو قول شامل کیا گیا وہ یہ ہے کہ ’ اگر تم محبت کے آگے پیسے کا انتخاب کرو تو ہمیشہ غریب ہی رہو گے‘۔

تیس سیکنڈ کی ویڈیو کے ٹریلر میں گانے کے بول تو شامل نہیں کیے گئے مگر گانے کی کہانی بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں سسپینس اور محبت کا امتزاج نمایاں نظر آرہا ہے۔
ٹریلر کو دیکھ کر بظاہر یہ معلوم ہورہا ہے کہ عاصم اظہر بہت پیسے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ کسی سے محبت میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار نے ویڈیو شیئر کی اور حیران کن طور پر ٹک ٹاک اسٹار اریکا کو بھی منیشن کیا۔ عاصم اظہر کا نیا گانا ’تم تم‘ دو جولائی 2020 کو ریلیز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کی عاصم اظہر سے بڑھتی ہوئی دوستی، سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں

یاد رہے کہ عاصم اظہر اب تک 32 سے زائد گانے گا چکے ہیں، انہوں نے پاکستان سپرلیگ کے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کے لیے بھی پرجوش گانا گایا تھا، پی ایس ایل کے پانچویں آفیشل ترانے میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں