14

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں دو فیصد سے زائد کی کمی

سنگا پور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ مزید نیچے آ گئے جس کی بڑی وجہ امریکہ میں تیل کا ذخیرہ گنجائش کے مطابق مکمل ہونا ہے۔
سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کے دوسرے سیشن کے دوران نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ کروڈ کی جولائی کے لیے سپلائی کے سودے 83 سینٹ (2فیصد)کمی کے ساتھ 40.19 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 80 سینٹ (2.1 فیصد)کمی کے ساتھ 37.69 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں