38

عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 221 پوائنٹس اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر فی اونس مہنگا ہو گیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 221 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر فی اونس مہنگا ہونے کے بعد 1858 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا جس کے سبب پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 221 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 922 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں