33

’’عشق میرا انمول“ منفرد فلم ثابت ہو گی: صفدر ماہی

لاہور: پاکستان فلم انڈسٹری کے فوک گلوکار و اداکار صفدرماہی نے کہا ہے کہ میری فلم ‘‘عشق میرا انمول’’ میوزک اور موضوع کے اعتبار سے منفرد فلم ثابت ہو گی جو فلم بینوں کے معیار پر پورا اترے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری کے فوک گلوکار واداکار صفدرماہی نے فلم ‘‘عشق میرا انمول’’ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پرستاروں کو امید دلائی ہے کہ مذکورہ فلم ان کو انٹرٹیمنٹ مہیا کرے گی، جو کچھ وہ دیکھنا چاہتے ہیں فلم میں ان چیزوں کا خیال رکھا گیا ہے۔ صفدر ماہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم پر بھرپور محنت کی ہے، یقین ہے فلم کامیابی کے ریکارڈ قائم کرے گی۔

واضح رہے ان دنوں پاکستان میں کورونا لاک ڈٓاون کے سبب سینما گھروں پر تالے پڑے ہیں جس کے سبب شائقین کو حاصل انٹرٹینمٹ کا ایک بڑا ذریعہ ان سے دور ہو گیا ہے۔ پنجاب آرٹس تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے بھی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ایس او پیز کے تحت تھیٹر کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں