35

عماد وسیم نے بھی دلہا بننے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد(جرات نیوز) قومی کرکٹر عماد وسیم رواں ماہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ثانیہ اشفاق سے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔حسن علی کے بعد عماد وسیم رواں ماہ دلہا بنیں گے، عماد وسیم کی شادی ثانیہ اشفاق سے چند ہفتے پہلے 26اگست کو اسلام آباد میں طے ہوئی تھی، قومی کرکٹر نے وزیراعظم کو بھی شادی کا دعوت نامہ بجھوادیا ہے۔ مدعوکردہ مہمانوں کی فہرست میں قومی کرکٹ ٹیم سمیت سنیٹر فیصل جاوید، نعیم الحق اور چئیرمین پی سی بی احسان مانی بھی شامل ہیں۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان، سابق کپتان وسیم اکرم اور شاہد آفریدی سمیت کئی دوسرے سابق کرکٹرز کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے، عماد وسم کی ہونے والی اہلیہ پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں