27

عمر اکمل کو بڑا ریلیف مل گیا، سزا میں ڈیڑھ سال کمی کر دی گئی

لاہور: سپاٹ فکسنگ کیس میں‌ کرکٹر عمر اکمل کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، سزا میں ڈیڑھ سال کمی کر دی گئی۔
عمر اکمل کو 3 سال کی سزا سنائی گئی تھی جس میں کمی کر کے اب ڈیڑھ سال کر دی گئی ہے، کرکٹر نے تین سالہ پابندی کے خلاف عدالت میں اپیل کی تھی۔ فیصلے کے بعد عمر اکمل کا کہنا تھا سزا کم ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں تاہم ابھی فیصلے سے مطمئن نہیں، سزا کو مزید کم کروانے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی کھلاڑیوں نےغلطیاں کیں، انہیں کیا سزا ملی۔ عمر اکمل نے وکلا کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کا کیس لیا۔

کرکٹر عمر اکمل کے وکیل طیب رضوی نے کہا کہ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کے شکر گزار ہیں، سزا میں ڈیڑھ سال کی کمی کی گئی ہے۔ طیب رضوی کا مزید کہنا تھا کہ جج کے سامنے اپنا موقف پیش کردیا تھا، اس سے قبل کرکٹرز کو تھوڑی سزا دی گئی ہے۔ کسی اور فورم پر جانے کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے، اپیل کرنے کی گنجائش ہمارے پاس موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں