28

عید الاضحی پر 7فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی

لاہور(جرات نیوز )عید الاضحی پر مجموعی طور پر 7فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی۔ جن میں اردو زبان کی تین ، دو پنجابی اور دو پشتو فلمیں شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق اردو فلموں میں پرے ہٹ لو،سپر سٹار اور ہیر مان جا شامل ہیں۔پنجابی فلموں میں پیشی گجراں دی اور شیراں دی جوڑ جبکہ دو پشتو فلمیں بھی سینماﺅں کی زینت بنیں گی ۔ ان فلموں میں مائرہ خان، حریم فاروق، مایا علی ، سدرہ نور ،مہک نور، دعا قریشی ،فیروزہ علی ،شان ،ارباز خان ، شاہد خان، اچھی خان، حیدر سلطان، معمر رنااور دیگر نے کردار نبھائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں