22

فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 8 فروری کو ہوگا

الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 8 فروری کو سنائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے فریال تالپورکی نااہلی کی درخواست کے کیس کی سماعت کی۔ فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ، درخواست پر دلائل مکمل ہونے پرالیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ واضح رہے کہ رکن پی ٹی آئی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ دائر درخوست میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام لگایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں