Face book 12

فیس بک پر گفتگو پہلے سے بھی آسان

نیویارک :فیس بک انتظامیہ اپنے صارفین کی سہولت اور ان کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپ میں مختلف تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔فیس بک نے کچھ سال قبل مرکزی ایپ سے پیغامات بھیجنے کا آپشن ہی ختم کردیاتھا۔ جس کے بعد صارفین میسنجر ایپ کو ایک دوسرے سے چیٹ کے لئے استعمال کررہے تھے لیکن اب پھر فیس بک نے بڑی تبدیلی کرنے جارہی ہے۔ فیس بک اپنی مرکزی ایپ میں میسجنگ کی سہولت واپس لارہا ہے ۔ میسنجر فیس بک کا ہی ایک حصہ ہے جو سماجی رابطوں کو بڑھانے کے لئے نیٹ ورک کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔میسنجر ایپ کو اس وقت ایک ارب سے زائد صارفین استعمال کررہے ہیں ، وہ صارفین جن کے سمارٹ فون میں میسنجر ایپ انسٹال نہ ہو انہیں دوستوں سے بات کرنے کے لئے چیٹ کے آئیکون پر کلک کرنا ہوتا ہے جوانہیں گوگل پلے ا سٹور یاایپ ا سٹور پر لے جاتاہے جہاں سے میسنجر کو باآسانی انسٹال کیاجاسکتا ہے۔ ایپ محقق اور ٹوئٹر صارف جین مین چون وونگ نے فیس بک کی اس نئی تبدیلی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔اس تصویر سے فیس بک ایپ کے اوپری دائیں جانب میسجنگ کے لئے نیا ٹیب نظر آرہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں