39

قطر کا آئندہ ماہ اوپیک تنظیم چھوڑ دینے کا اعلان

دوحہ :قطر نے آئندہ ماہ سے خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک چھوڑ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس خلیجی ملک کے وزیر برائے توانائی سعد الکعبی کا کہنا تھا کہ جنوری سے وہ اس تنظیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آج اوپیک کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق قطر تیل کی پیداوار جاری رکھے گا لیکن اب دوحہ حکومت کی بنیادی توجہ گیس کی پیداوار پر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں