23

قومی کرکٹرز کے نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کورونا ٹیسٹ

دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے لاہور کے مقامی ہوٹل میں کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کے لاہور کے مقامی ہوٹل میں کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں قومی اسکواڈ 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں