20

قومی کرکٹ ٹیم کا 31 رکنی دستہ مانچسٹر سے ووسٹر شائر پہنچ گیا

مانچسٹر: قومی کرکٹ ٹیم کا 31 رکنی دستہ مانچسٹر سے ووسٹر شائر پہنچ گیا جہاں کورونا ٹیسٹنگ کے بعد کھلاڑی چودہ روز کے لیے قرنطینہ کریں گے، قومی شاہین تیرہ جولائی کو ڈربی شائر کے لیے اڑان بھریں گے۔

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی شاہین گوروں کے دیس لینڈ کر چکے، مانچسٹر سے بذریعہ بس ووسٹر شائر پہنچ گئے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم اِن ایکشن ہو گئی، 20 کرکٹرز اور 11 آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

گذشتہ روز لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے انگلینڈ پہنچنے والا قومی اسکواڈ اب ووسٹر شائر کے گراؤنڈ سے ملحقہ ہوٹل میں 14 روز کے لیے قرنطینہ کریں گے۔

تیرہ جولائی کو قومی شاہین ڈربی شائر ڈیرے جمائیں گے جہاں باقاعدہ فیلڈ ٹریننگ اور پریکٹس میچ شیڈول ہے۔ بولنگ کوچ وقار یونس اور کلف ڈیکن سمیت آل راؤنڈر شعیب ملک جولائی کے آخری ہفتے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز تماشائیوں کے بغیر شیڈول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں