24

لاہور، چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا

صوبائی دارالخلافہ لاہور میں کھلے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ کا یہی حال رہا تو قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔
آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ بڑھنے کے باعث شہر میں چکی مالکان نے یہ اعلان کیا ہے، چکی مالکان کے مطابق کھلے آٹے کی قیمت 76 سے بڑھا کر 80 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔
لاہور، روٹی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ آج ہوگا، آٹا قیمت بڑھنے پر روٹی مہنگی کرنے پر مجبور ہیں، نانبائی
ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی مقامات پر من مانا اضافہ کر کے 84 روپے کلو تک وصول کیے جارہے ہیں۔
ترجمان چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ بڑھ گئے ہیں آٹے کی قیمت بڑھانا ہماری مجبوری ہے۔
ترجمان کے مطابق انتظامیہ ہمیں وافر گندم دے ہم قیمت نہیں بڑھائیں گے، کئی ماہ سے گندم بحران جاری ہے حکومت سے کچھ نہیں ہوسکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں