32

لاہور پولیس کا فلیگ مارچ

لاہور(جرات نیوز) ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل الرحمن کھاڑک کی قیادت میں لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کا فلیگ مارچ منعقد ہوا۔ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ ،ایلیٹ فورس اور مختلف تھانوں کے پولیس جوانوں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔فلیگ مارچ کا آغاز قربان لائنزمال روڈ سے ہوا جو ظفر علی روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی چوک، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ ،فیصل چوک ، جناح ہسپتال ، کیمپس پل نہر،بھیکے والا موڑ، مسلم ٹاﺅن ، فیروز پور روڈ ، شمع چوک ، قرطبہ چوک ، شادمان ، چائنہ چوک ، گورنر ہاﺅس مال روڈ ، فیصل چوک ہائی کورٹ چوک سے ہوتا ہوا PNGچوک مال روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ایس ایس پی آپریشنز لاہوراسماعیل الرحمن کھاڑک نے اس موقع پرکہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ اور سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت چاک و چوبند ہے اور شہریوں کی حفاظت کے لئے لاہور پولیس کبھی کوئی دقیقہ فروگداشت نہیں کرے گی۔ملک و قوم کی حفاظت اوردشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہمارے جوانوں کی شان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں