29

ماﺅنٹ ایورسٹ پر سیلفی لیتے ہوئے امریکی کوہ پیما گر کر ہلاک

کھٹمنڈو( سپورٹس ڈیسک) امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین ماﺅنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کے دوران 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے جب کہ ایک اور واقعے میں بھارتی خاتون کوہ پیما بھی ہلاک ہوگئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں دنیا کی بلند تر چوٹی ماﺅنٹ ایوریسٹ پر سیلفی لینے کی کوشش کے دوران 55 سالہ امریکی کوہ پیما ڈونلڈ لین 29 ہزار فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک ہوگئے۔کوہ پیماﺅں کو مدد اور تربیت فراہم کرنے والے مقامی مخصوص اقلیت کے دو افراد نے امریکی کوہ پیما کو ڈھونڈا اور ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے تاہم ہیلری اسٹیپ پر پہنچ کر امریکی کوہ پیما نے دم توڑ دیا۔دوسری جانب ایک بھارتی خاتون کوہ پیما کلکرنی ماﺅنٹ ایوریسٹ کی چوٹی پر پہنچ کر واپس اترتے ہوئے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہوگئیں۔ خاتون کوہ پیما کی موت کی وجہ بہت زیادہ کوہ پیماﺅں کی موجودگی کے باعث نیچے اترنے میں تاخیر بی۔واضح رہے کہ ماﺅنٹ ایوریسٹ میں اس وقت دنیا بھر سے 200 سے زائد کوہ پیما موجود ہیں اور صاف و خوشگوار موسم میں چوٹی کی جانب رواں داں ہیں اور اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں