22

مجھے ذہنی، جذباتی اور جسمانی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، کنگنا رنائوٹ

بالی وود کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے جمعہ کو ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ انھیں ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، انھوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مجھ پر ذہنی، جذباتی اور جسمانی تشدد (ٹارچر) کیوں کیا گیا؟ مجھے اس قوم سے اس کا جواب چاہیے۔
کنگنا نے ویڈیو میں مزید کہا کہ میں آپ کے لیے کھڑی ہوئی، اب آپ میرے لیے کھڑے ہوں۔ سفید ساڑھی میں ملبوس کنگنا ویڈیو میں ہندی زبان میں گفتگو کررہی تھیں، انکا مزید کہنا تھا کہ جب سے میں نے عوام کی بھلائی کی بات کی، تو لوگوں نے مجھے ٹارچر کرنا شروع کردیا۔ میرا گھر گرادیا گیا، کیونکہ میں کسانوں کی بھلائی کی بات کرتی تھی، میرے خلاف متعدد کیسز بنادیئے گئے، جبکہ ایک کیس تو میرے خلاف یہ بنایا کہ میں ہنستی بھی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میری بہن رنگولی نے جب کورونا وائرس کے ابتدائی دنوں میں ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی پر آواز اٹھائی تو اس کے خلاف بھی کیس بنادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں