21

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(جرات نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کر دی، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سب سے کم درجہ حرارت قلات، زیارت اور لیہ میں منفی بارہ، گوپس میں منفی گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس، کالام، بگروٹ میں منفی نو، استور، ہنرہ میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں