27

مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کرلی

رباط (جرات نیوز) مراکش میں فرانسیسی قونصل جنرل نے خود کشی کرلی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کے قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی ہے ۔ مراکشی میڈیا نے خودکشی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قونصل جنرل نے اپنی رہائش گاہ کے اندر جہاں وہ تنہا قیام پذیر تھے، گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے واقعے کے دیگر محرکات جاننے کے لیے اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے طنجہ میں فرانسیسی قونصل جنرل ڈونس فرانکوئس کی لاش قونصل خانے کی عمارت کے اندر ان کی رہائش گاہ میں لٹکی ہوئی ملی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں