38

مرچ کی تیزی کے نتائج بھی موبائل اسکرین پر

تھائی لینڈ کی یونیورسٹی ’پرنس آف سونگکلا‘ کے سائنس دانوں نے ’چلیکا پوڈ‘ نامی آلہ تیار کیا جسے اسمارٹ فون سے منسلک کر کے مرچوں کی تیزی کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق مرچوں کی شدت معلوم کرنے کے لیے اس میں ایک کاغذی سینسر نما پٹی دی گئی ہے۔
اس کاغذی سینسر میں نائٹروجن ایٹموں کی معمولی مقدار والے چھوٹے چھوٹے ذرّات شامل کیے گئے جو مرچ کی شدت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں۔
جس مرچ کی تیزی معلوم کرنی ہو اُسے خشک کر کے ایتھنول والے محلول میں ڈال کر اچھی طرح سے ہلائیں اور جب وہ مکس ہوجائے تو ایک قطرہ پٹی پر رکھ دیں، پٹی پر جیسے ہی قطرہ ٹپکے گا اس میں سے الیکٹرون خارج ہوگا جو آلے میں کرنٹ کی صورت میں نظر آئے گا، جتنا زیادہ کرنٹ ہوگا مرچ کی شدت بھی اتنی ہی ہوگی۔
مرچوں کی پیمائش کرنے والے آلے کو اسمارٹ فون سے منسلک کیا جاتا ہے جہاں ایک خاص ایپ اس کے نتائج موبائل اسکرین پر ظاہر کردیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں