23

مریم نواز نے سیکورٹی و گاڑیاں فراہم کرنے پر شہباز شریف و حمزہ کا شکریہ ادا کیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی طرف سے ذاتی سکیورٹی اور گاڑیاں بھجوانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میرے لیے اپنی ذاتی سیکیورٹی اور گاڑیاں بھجوائی ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں بھی میری فکر ہے، آپ جلد دوبارہ ہمارے ساتھ ہوں گے، انشاء اللّٰہ۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پاور شو کررہی ہے، جلسے سے مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری، فضل الرحمان و دیگر رہنما خطاب کریں گے۔
مریم نواز رائے ونڈ سے گوجرانوالہ کے لیے اپنا قافلہ لے کر نکلی ہیں اور کارکنوں کے ساتھ جلسہ گاہ میں پہنچیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں