36

معروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے شادی کرلی

لاہور: معروف اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال نے شادی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری ایک اور جوڑی نے خاموشی سے شادی کر کے مداحوں کو سرپرائز دیا ہے۔ معروف گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

View this post on Instagram

Alhamdullilah 🥰

A post shared by Umair Jaswal (@umairjaswalofficial) on


عمیر جسوال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری پیغام کے ذریعے اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تصدیق کی۔ گلوکار نے ٹوئٹر پر بھی پیغام جاری کیا اور ساتھ لکھا “الحمداللہ”۔ پیغام میں اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال دونوں شادی کا جوڑہ زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ یہ پیغام سامنے آتے ہی دونوں فنکاروں کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عمیر جسوال اور ثنا جاوید کے تعلق کے حوالے سے گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، تاہم دونوں نے کبھی بھی اس حوالے سے اقرار یا انکار نہیں کیا۔ اب دونوں فنکاروں نے اچانک شادی کی خبر دے کر سب کو حیران کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں