47

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فضائیہ کے اہلکار کی خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں انڈین ایئر فورس کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کےعلاقے اودھمپور میں بھارتی فضائیہ کے بیس پر گولی چلنے کی آواز پر سیکیورٹی پر مامور اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو 22 سالہ اہلکار شبھام سنگھ پرمار کو خون میں لت پت پایا اور قریب ہی سرکاری رائفل پڑی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شبھام کوادھمپورکے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج دم توڑ دیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اہلکار کے سر میں انتہائی قریب سے گولی سے لگی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خودکشی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے تاحال خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 464 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں