490

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوانوں سمیت ایک پی ایچ ڈی اسکالر شہید ہوگیا، ضلع ہنڈوارا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ فرقان اورلیاقت احمد شہید ہوگئے۔دوسری جانب سری نگرکےعلاقے میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 42 سالہ پی ایچ ڈی سکالرعبدالغنی کوشہید کردیا،اسی دوارن مظاہروں سے بچنے کےلیے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ اسکولوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں 34 کشمیری شہید ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں