21

ملتان، کورونا سے نشتر اسپتال کی ہیڈ نرس دم توڑ گئی

ملتان(جرات نیوز)ملتان میں کورونا کے خوفناک وار جاری ہیں ۔ کورونا سے نشتر اسپتال کی ہیڈ نرس بھی دم توڑ گئی ۔ 53 سالہ زیب النسا نشتر اسپتال کے وارڈ نمبر دس میں بطور ہیڈ نرس خدمات سر انجام دے رہی تھی کہ دوران ڈیوٹی کورونا کا شکار ہوگئی ۔ کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث وہ نشتر اسپتال کے کورونا ;200;ئی سی یو وارڈ میں زیرعلاج تھی اور گزشتہ کئی دنوں سے وینٹی لیٹر پر تھی مگر وہ جانبر نا ہوسکی اور کورونا سے جاں بحق ہوگئیں ۔ ادھر ایک ماہ کے دوران نشتر اسپتال کے 60سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ اسپتال کورونا کیخلاف جنگ میں اپنے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا سمیت 3 ڈاکٹرز جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں