30

موٹروے زیادتی کیس، رابی پیر زادہ دورانِ سفر اسلحہ ساتھ لیکر چلنے لگیں

لاہور: لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پولیس پر خاتون کے ساتھ ہونیوالی زیادتی کے بعد سابق اداکارہ رابی پیر زادہ دورانِ سفر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے لگی ہیں۔
موٹروے پر پیش آئے زیادتی کے واقعے کے بعد اداکارہ رابی پیرزادہ دوران سفر اسلحہ ساتھ لے کر چلنے لگی ہیں۔ جس کی تصویر انہوں نے ٹوئٹر پر شئیر کی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی میں انہوں نے اسلحہ رکھا ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے لکھا کہ آج لاہور سے گوجرانولہ اکیلی اپنی امی سے ملنے موٹروے کے ذریعے جارہی ہوں، کاش کے ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے زیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی جب کہ ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو۔
آج میں اکیلی اپنی امی سے ملنے جا رہی ہوں، لاہور سے گجرانوالہ اور وہ بھی موٹر وے سے، کاش ایسے انسانوں کو میں خود مار سکوں،مجھ سے ذیادہ کون جانتا ہے کہ اس خاتون کو کسی اور کی غلطی کی سزا ساری زندگی ملے گی،ہم ہر اس شخص پر طنز کرکے گناہ کماتے ہیں جو مظلوم ہو
Victim blaming is a sin. pic.twitter.com/15cbuWJzRO

— Rabi Pirzada (@Rabipirzada) September 14, 2020

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں