19

نتالی پورٹمین نے رنبیر کپور سے کہا دفع ہوجاؤ

ممبئی:(جرات نیوز) بھارتی اداکار رنبیر کپور نے کامیڈی شو میں بتایا کہ کس طرح امریکی اداکارہ نتالی پورٹمین نے انھیں ایک مرتبہ کہا کہ دفع ہوجاؤ میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور بھی عام نوجوانوں کی طرح دوسری ہر وئنز کے فین ہیں، انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں امریکی اداکارہ سے ڈانٹ پڑ گئی تاہم انہوں نے بر ا نہیں مانا۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ وہ کچھ جلدی میں تھے اور بیت الخلا ڈھونڈ رہے تھے تاہم ایسے میں ان کا سامنا نتالی پورٹمین سے ہوا۔ نتالی فون پر بات کر رہی تھیں میں نے ان سے فوٹو کی درخواست کی تو اداکارہ نے غصے میں کہا کہ ‘دفع ہوجاؤ۔ رنبیر نے کہا کہ ان کا ایسا کرنے سے ایسا نہیں کہ میں ان کا کم فین بن گیا ہوں، وہ دوبارہ مجھے سڑک پر ملیں گی تو میں ان سے دوبارہ فوٹو دینے کا کہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں