13

نون لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاتی امرا میں طلب

مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج جاتی امرا میں طلب کرلیا گیا ۔ ذرائع مسلم لیگ نون کے مطابق جاتی امرا میں طلب کیے جانیوالے اجلاس میں مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ کے ممبران کے علاوہ مریم نواز بھی شریک ہوں گی۔ پارلیمانی بورڈ ضمنی الیکشن کے امیدواروں کے نام فائنل کر کے حتمی فہرست پارٹی قائد میاں نواز شریف کو لندن بھجوائے گا۔ پارٹی قائد کی مشاورت کے بعد ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ نے خالی نشستوں پر ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں