26

وبا سے اب تک ملک میں سات ہزار 561 افراد کی اموات ہوچکی ہیں

اسلام آباد(جرات نیوز) ملک میں کورونا وائرس کے پھیلا ءو میں مزید تیزی آنے لگی ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 36 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے دو ہزار 738 نئے کیسز سامنے آئے ۔ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 68 ہزار 665 ہوگئی ہے ۔ اس وبا سے اب تک ملک میں سات ہزار 561 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 ہے ۔ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ 27 ہزار 542 ہے ۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 59 ہزار 752 افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں ۔ سندھ میں کورونا سے اب تک دو ہزار 780 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 893 ہے جب کہ اس وبا سے اب تک دو ہزار 811 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 43 ہزار 359 اور ایک ہزار 319 اموات ہوئی ہے ۔ اسلام آباد میں اب تک 25 ہزار 719 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 266 ہے ۔ بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 642 جب کہ اموات 158 ہیں ۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار 806 اور اموات 134 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں مریض چار ہزار 494 اور اموات 93 ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں