35

(ورلڈکپ میں شامل کپتانوں کی پریس کانفرنس) قومی کپتان سرفراز احمد جیت کے لیے پرعزم

لندن; قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اعلیٰ ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور تیاری ہے۔لندن میں 10ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والے ملک انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف سیریز جیتی ہے اور ہماری شاندار ٹیم ہے لہذا ہم ورلڈ کپ کے بارے میں بہت پراعتماد ہیں۔بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دبا میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہی۔ایک سوال کے جواب میں ویرات کوہلی نے کہا کہ پاکستان سے کھیلنا ہے یا نہیں؟ اس میں میری رائے کی کوئی اہمیت نہیں، پاکستان سے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کرتا ہے۔بھارتی کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک مشکل اور کٹھن ٹورنامنٹ ہے، ہر میچ میں بڑا سکور آسان نہیں ہو گا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے متعلق سرفراز نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے، ہماری حوصلہ افزائی بہت زیادہ ہے حالیہ پاک انگلینڈ سیریز سے ٹیم کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کے لیے تیار ہے،ہم نے فیلڈنگ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کی ہیں، گرین شرٹس میں بہترین بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلوں میں ہماری کارکردگی اچھی رہی ہے، پاکستان نے بہت اہم مرحلے میں 92 عالمی کپ جیت تھا اور ہم اس ٹورنامنٹ کو جیتنے کے لیے بھی بہت زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کے لیے تیار ہے، فاسٹ بولر محمد عامر اور وہاب ریاض کو ان کی تجربہ کاری کی وجہ سے ٹیم کا حصہ بنایا۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ امید ہے ورلڈ کپ میں پچز بیٹسمینوں کے لیے ساز گار ہوں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں